کراچی……. اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ جعلی دستاویزات پر زرمبادلہ بھجوانے والے امپورٹرز اور بینکوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینک اوپن اکاؤنٹ پر درآمدات کی مناسب جانچ کریں اور سیکیورٹی لیں، اس حوالے سے احتیاطی تدابیر نہ برتنے والے بینکوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔اسٹیٹ بینک نے زور دیا ہے کہ تمام فریق ڈپلیکیٹ جعلی دستاویز پر درآمدات سے باز رہیں۔