اسلام آباد(یس کرائم ڈیسک)اسلام آباد میں ایف آئی اے حکام نے خود کو ایف آئی اے انسپکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف سرکاری سکول کے پرنسپل نے درخواست دی تھی تفتیش کے بعد ملزم کو تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جمیل عباس نامی شخص نے جعلی انسپکٹر کی نمبر پلیٹ بھی بنوائی تھی اور اس نے ریوالونگ لائٹ بھی رکھی تھی جمیل عباس سرکاری سکولوں میں جا کر خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر بتاتا تھا اور بتاتا تھا کہ یہاں کچھ تحقیقات کرنی ہیں اور وہاں موجود لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا ملزم نے کھنہ پل پر چھتری چوک میں واقع ایک سکول کے پرنسپل کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ روا رکھا جس کے بعد پرنسپل نے ایف آئی اے کو شکایت کی جس پر ایف آئی اے نے اسے گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف ابتدائی طور پر دو مقدمات درج کیے گئے ہیں ایک مقدمہ ایف آئی اے میں جبکہ دوسرا مقدمہ دفعہ 420 کے تحت راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں درج کیا گیا ہے او ایف آئی اے حکام نے ملزم کو تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔