وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بلٹ پروف گاڑیوں کی66 جعلی این او سی کے اجرا کے الزام میں وزارت داخلہ کے اہلکار اشفاق اختر کو گرفتار کرلیا ہے۔
Fake NOC issue: Interior Ministry officer arrested
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم اشفاق وزارت داخلہ میں اسٹینوٹائپسٹ تھا،ملزم پر 66جعلی این او سی جاری کرنے کا الزام ہے، کیس میں وزارت داخلہ کا سیکشن آفیسر پہلے سے گرفتار ہے۔