لاہور: بند روڈ پر ٹریفک وارڈن کی وردی پہن کر جعلی چالان کرنے والا نو سر باز پکڑا گیا۔
شہری ہوشیار ہوجائیں کیونکہ جعلی چالان کرنے والا فراڈی ٹریفک وارڈن سامنے آگیا۔ لاہور کے علاقے بند روڈ پر ٹریفک وارڈن کی وردی پہن کر جعلی چالان کرنے والا نوسرباز اعظم پکڑا گیا۔ ملزم کو دوسرے ٹریفک وارڈن اشتیاق نے مشکوک سمجھ کر چیک کیا تو ملزم اعظم پوچھ گچھ کے دوران اپنی شناخت ظاہر نہ کر سکا جس پر ٹریفک وارڈن نے ملزم کو پولیس کےحوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق جعلی ٹریفک وارڈن بڑی گاڑیوں کو چالان کی دھمکی دے کر پیسے بٹور رہا تھا، پولیس نے ملزم کےخلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔