counter easy hit

ہمسایہ ملک میں بھی جعلی پائلٹس کا معاملہ سنگین، 4000 جعلی لائسنسوں کی تحقیقات جاری

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان کے بعد ہمسایہ ملک میں بھی جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس کامعاملہ سراٹھانے لگا۔ 4000 کے قریب جعلی لائسنس کا سکینڈل منظر عام پرآگیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیگوائرلائن کے پائلٹ پرمیندرکورگولاٹی کے جعلی لائسنس میں گرفتاری کے بعد تحقیقات تیز کردی گئیں۔گولاٹی نے اپنی مارکس شیٹ کی ٹمپرنگ کی تاکہ وہ پائلٹ کا لائسنس حاصل کرسکیں۔ جس کے بعد ہندستان کی قومی ائرلائن ائرانڈیا کے کیپٹن جے کے ورما کی گرفتاری عمل میں آئی۔


انڈین ڈائریکٹرجنرل ایوی ایشن کے مطابق مزید پائلٹ بھی آہستہ آہستہ رڈار پرآچکے ہیں۔ اورانڈیگوائرلائن کی میناکشی سہگل اورایم ڈی ایل آر کے سواران سنگھ تلواربھی تحقیقات سے گزر رہے ہیں۔
دو ماہ پہلے پرمیندر گولاٹی کو جب گرائونڈ کیا گیا تو معاملے کی تحقیقات شروع ہوئیں۔ ہندوستان کے ایوی ایشن واچ ڈاگ ڈی جی سی اے نے بدعنوانی تسلیم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 4000 جعلی لائسنسوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

https://www.ndtv.com/video/news/news/india-may-have-4000-fake-pilots-193535

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website