counter easy hit

اللہ سے ڈرو! بیماری تمہارے گھر بھی دستک دے سکتی ہے اور۔۔۔معروف اداکار فخر عالم میدان میں آ گئے، دھماکہ خیز وارننگ دے دی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار‘ گلوکار و میزبان فخر عالم نے کورونا وائرس سے بچا کے لیے استعمال کیے جانے والے ماسک ذخیرہ اندوز کرنے والوں اور منافع خوروں کو خدا کا خوف دلاتے ہوئے کہا کہ بیماری کسی کے گھر بھی دستک دے سکتی ہے۔ پاکستان میں جیسے ہی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تو

وہی عشق اور محبت کا چکر۔۔!! مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن کس شخصیت کو چاہتی تھیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف نے پوری دنیا کو ہلا دیا

اسلام آباد‘ کراچی سمیت دیگر شہروں کے میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہوگئے اور ان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔اسی حوالے سے فخر عالم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا۔ فخرِ عالم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، پوری دنیا کی طرح ہمیں بھی اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیں بھی احتیاط اور خیال رکھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمیں پریشانی سے گریز کرنا ہوگا لیکن ساتھ میں وہ تمام لوگ جو ماسک کا کاروبار کر رہے ہیں جو ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں،

مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

 

جنہوں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں، مجھے بے حد دکھ ہورہا ہے، آپ لوگ کیا سوچتے ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا سا منافع کما کر آپ اپنے گھر والوں کو، بچوں کو کھلا پلا سکیں گے یا کوئی نئی چیز خرید کر دے دیں گے۔ اس طرح سے کرنے سے پورے شہر میں بیماری پھیل جائے، کیا اس سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فخرِ عالم نے مزید کہا کہ یہ بیماری آپ کے گھر پر بھی دستک دے سکتی ہے، خدا نا خواستہ آپ کے بچوں تک پہنچ سکتی ہے، اس وقت تو آپ کی طرف سے لوگوں کو ماسک بانٹنے چاہئیں،

پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے

 

ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے بجائے آپ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔ اداکار نے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کہا کہ آپ اپنی آخرت کے بارے میں ہی سوچ لیں، آپ پروردگار کو کیا جواب دیں گے آپ لوگ خدا کا خوف کریں۔ فخر عالم نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، ان فضول حرکتوں سے گریز کریں، میری آپ سب سے التجا ہے کہ ایسا مت کریں۔

FAKHAR E AALAM, STATEMENT, FOR, CORONA VIRUS, SUGGESTED, PEOPLE, TO, AFRAID, OF, DISEASE

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website