لاہور: پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے پر ملنے والا ’پرفارمنس آف دی ائیر‘ ایوارڈ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس دوران فخر زمان کو زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری بنانے پر ’پرفارمنس آف دی ائیر‘ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم انہوں نے یہ ایوارڈ اے پی ایس پشاور کے شہداءاور زخمی کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں فخر زمان نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ ان بچوں کے نام کرتا ہوں جو دہشت گرد حملے میں زخمی ہوئے کیونکہ ہمارے اصل ہیرو تو وہ ہیں اور ہم تو لطف اندوز ہونے کیلئے کھیلتے ہیں۔ 200 رنز بنانے پر ملنے والا پرفارمنس آف دی ائیر ایوارڈ گھر نہیں لے کر جاﺅں گا بلکہ خود اے پی ایس کے بچوں کو دینے جاﺅں گا۔
My Outstanding Performance Award is dedicated to APS Peshawar. I will personally go to APS and hand it over to children. #RealHeros pic.twitter.com/IwL9FlND4l
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) August 9, 2018