counter easy hit

خام تیل کی گرتی قیمت ،ترسیلات زر میں8 فیصد کمی، مرکزی بینک

Falling prices of crude oil, 8 percent decline in remittances, the central bank

Falling prices of crude oil, 8 percent decline in remittances, the central bank

خام تیل کی قیمت میں کمی کا اثر پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات پر ہونے لگا، گلف ممالک نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد کم ترسیلات پاکستان بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبرمیں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہا جو اگست کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم ہے۔ اگست میں پاکستان نے ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وصول کیں تھیں۔

سعودی عرب سےستمبر میں 13، عرب امارات سے 9 جبکہ امریکہ سے 5 فیصد کم ترسیلات وطن بھیجی گئیں۔ یورپی یونین سے خارج ہونے کے فیصلے کے باوجود برطانیہ میں مقیم پاکستانی افرادی قوت نے 9 فیصد زائد زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کےد وران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے جو گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ گلف ممالک نے پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد کم ترسیلات زر پاکستان بھیجیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website