ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )فیملی فیسٹیول میں لگائے گئے سٹالز پر لوٹ مار ، عوام پریشان والدین معصوم بچوں کی ضد پور ی نہ کرسکے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے لگائے گئے سپورٹس کلب میں فیملی فیسٹیول میں سٹالز پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہونے کی بنا پر سٹالز مالکان نے اپنی اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اسی طرح بچوں اور سکول و کالجز کے علاوہ والدین نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں پانی کی بوتل 40روپے ہے جبکہ سٹالز پر پانی کی بوتل 60روپے ، برگر 60روپے ، دہی بھلے پلیٹ 60روپے ، پان 60روپے ، شوارما 100روپے ، کولڈ ڈرنک ریگولر بوتل 30روپے اور مختلف جوسز کی قیمتیں بھی اسی طرح زائد وصول کی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ نے مسلسل آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں عوام نے مزید کہا کہ ایسے تفریحی فیسٹیول ضرور ہونے چاہیے مگر لوٹ مار کا بازار گرم نہیں ہونا چاہیے سٹالز مالکان نے انتظامیہ کیساتھ مل کرعوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنے شروع کردیے انتظامیہ کو چاہیے کہ ان سٹالز پر بھی ایسی ہی چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جس طرح سے عام دنوں میں مارکیٹ میں ریٹ لسٹیں چیک کی جاتی ہیں نا جائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے اس سلسلہ میں جب صحافیوں نے سٹالز مالکان کا موقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ ہم بھی بیوی بچوں والے ہیں ہم نے بھی روزی روٹی کمانی ہیں یہ سٹالز فری نہیں لگائے گئے ہم نے بھی بھاری رقم اور سفارش کروا کر یہ سٹالز لگائے ہیں عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ سٹالز پر مارکیٹ کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا جائے تاکہ عوام فیسٹیول کو انجوائے کرسکیں ۔