counter easy hit

سیکرٹری پاپولیشن ویلفےئر ڈاکٹر عصمت طاہرہ کا سکولوں ،ہسپتال اور فیملی ہیلتھ کلینک کا دورہ

family health clinic visits

family health clinic visits

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) سیکرٹری پاپولیشن ویلفےئر ڈاکٹر عصمت طاہرہ کا سکولوں ،ہسپتال اور فیملی ہیلتھ کلینک کا دورہ وزیر اعلی پنجاب کی ٹاسک فورس کی ممبر ڈاکٹر عصمت طاہرہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفےئر نے ننکانہ صاحب کے مختلف سکولوں ،فیملی ہیلتھ کلینک اور ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اس امر کی تاکید کی کہ محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ صحت ایک دوسرے کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اہم اقدامات کریں۔ اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں ۔تاکہ ماں اور بچے کی صحت کے پیش نظر جو مسائل درپیش ہیں ان سے بچا جاسکے۔اس سلسلہ میں ننکانہ کے فلاحی مرکز میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اور فلاحی مرکز واربرٹن میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے دو اور تین سال کے صحت مند بچوں کا مقابلہ کروایا گیا۔جس میں علاقہ بھر کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ماں اور بچے کی صحت کے مقابلے کے اختتام پرتحصیل پاپولیشن آفیسر محمد طاہر ہ نے پوزیشن ہولڈر بچوں اور ان کی ماؤں میں گفٹ ہیمپر تقسیم کیے۔