اسلام آباد (یس ڈیسک) نکاح خواں کے دستخط نہ ہونے کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ریحام خان کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا۔
عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید خود نکاح نامے پر دستخط کرنا بھول گئے جس کے باعث عمران خان اور ریحام خان کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا۔
مفتی سعید کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد لوگوں سے گلے ملتا رہا اورخود نکاح نامے پر دستخط کرنا بھول گیا لہذا اب کل عمران خان کے نکاح نامے پر دستخط کر دوں گا۔