ملتان : سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اہل بیت کا ایسا کوئی گھرانہ نہیں جو قربانیوں سے خالی ہو، انہوں نے سب کچھ کھو کر اسلام کا پرچم بلند رکھا، آج اگر دین کو بچانا ہے تو ہمیں ان کے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔
یہ بات انہوں نے ملتان میں یوم حسین کمیٹی کے زیر اہتمام حضرت علی کے یوم ولادت کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عرب اور عجم کی جنگ بنائی جا رہی ہے، کچھ استعماری قوتیں مل کر مسلمانوں کو لڑا رہی ہیں۔
آج بھی کربلا کا منظر ہے ہمیں یکجہتی کے پیغام کو عام کرنا ہوگا اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
مسلمانوں کو اس مرحلے پر بچنا ہوگا اور دشمنوں جیسا رویہ نہیں اپنانا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جس نے دامن رسول اور دامن اہل بیت چھوڑا وہ مسلمان نہیں ہے۔