counter easy hit

ایتھوپیا میں ایل نینو کے باعث قحط سالی کا خدشہ بڑھ گیا: اقوام متحدہ

Famine in Ethiopia

Famine in Ethiopia

اقوام متحدہ کے مطابق افریقہ کے اکثر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے رجحان ایل نینو کے سبب خشک سالی کی زد میں ہیں
نیو یارک (یس اُردو) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایتھوپیا میں موسمیاتی تبدیلی کے رجحان ایل نینو کے باعث قحط سالی غذائی قلت اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ایتھوپیا میں قحط سالی بد ترین رُخ اختیار کرتی جا رہی ہے ، خشک سالی کے باعث انسانوں اور جانوروں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے ، لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہونےکے سبب گندہ پانی پر مجبور ہیں، جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ افریقہ کے اکثر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے رجحان ایل نینو کے سبب خشک سالی کی زد میں ہیں ۔