کراچی (ویب ڈیسک) بھوتوں اور چڑیلوں کے سالانہ تہوار ہیلووین کے لیے اداکار عثمان مختار انوکھا انداز اپناتے ہوئے ’جٹ اسپیرو‘ بن گئے اور اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیپٹن جیک اسپیرو کو تو دیکھا ہے یہ جٹ اسپیرو کیوں بنے ۔ فلم اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عثمان مختار نے انسٹاگرامپر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہالی وڈ فکشن فلم ’پائیریٹ آف دی کیربین‘ کے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھارا ہوا ہے۔ اداکار نے اس روپ کو دیسی بناتے ہوئے جیک اسپیرو کو ’جٹ اسپیرو‘ کہا اور پیغام دیا کہ ’کسی کی ماں بہن کو سڑکوں پر تنگ کرنے سے پہلے، اتنی سی، بس اتنی سی شرم کر لیا کرو‘۔بعدازاں انہوں نے اپنے جٹ اسپیرو روپ کو ہیلووین سیزن کا روپ قرار دیا جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ مداحوں نے اداکار کو کیپٹن جیک اسپیرو سے ہی تشبیہ دی جب کہ کچھ نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا کرلیا۔ رِڈز بیکر نامی مداح نے عثمان مختار کو ہیلووین کے روپ پر ’غریبوں کا پائیریٹ‘ قرار دیا جب کہ عریبہ مسکان نامی مداح نے انہیں جیک اسپیرو کا ’پاکستانی ورژن‘ کہہ ڈالا۔ فرحین نامی مداح نے اداکار کو تجویز پیش کی کہ آپ اچھے ہیں اس طرح کی حرکتیں نہ کریں۔ خیال رہے کہ ہیلووین کی مناسبت سے پاکستانی شوبز کے ستارے دلچسپ اور خوفناک حلیہ اپناتے ہوئے کافی انوکھے انداز میں نظر آتے ہیں اور وہ اپنے نت نئے انداز کے باعث مداحوں کی جانب سے تنقید کا شکار بھی بنتے ہیں
https://www.instagram.com/mukhtarhoonmein/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/mukhtarhoonmein/?utm_source=ig_embed