لاہور (ویب ڈیسک) اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آپ کیسے کہتے ہو شیعیہ کافر ہیں صحابہ اکرام کا احترام ہم پر فرض ہے سب شعیہ ایک جیسے نہیں امت کو جوڑیں ۔رپورٹ کے مطابق اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آپ کیسے کہتے ہو شیعیہ کافر ہیں صحابہ اکرام کا احترام ہم پر فرض ہے سب شعیہ ایک جیسے نہیں امت کو جوڑیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد کبیر نامی صارف نے رابی پیر زادہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ التشیع سے سنی مسلم ہو جاؤ کیونکہ شیعہ کافر سے بدتر ہے اگر نیک بن بھی گئی ہو تو پکی مسلم بھی بنو کبیر نامی صارف کے اس ٹویٹ کے جواب میں رابی پیر زادہ نے اپنے مسلک کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میرے گھر والے کہتے ہیں میں اہلسنت و الجماعت ہوں۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں وہابی ہوں وہاب اللہ کا نام ہے اہل سنت بھی ہوں سنت پر عمل کرتی ہوں اہل حدیث بھی ہوں اور احادیث کو مانتی۔ رابی پیر زادہ نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کہتے ہو شیعیہ کافر ہیں ہاں صحابہ رضی اللہ تعالی وعنہ کا احترام ہم پر فرض ہے سب شعیہ ایک جیسے نہیں امت کو جوڑیں۔