counter easy hit

مشہور بالی ووڈ اداکار ورون دھاون نے بلآخر شادی کا فیصلہ کر لیا،

Famous Bollywood actor Vedoon Dahanun finally decided to get married,

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے پہلی مرتبہ اپنے اور نتاشا سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کی گرل فرینڈ نتاشا دلال کب اور کہاں شادی کر رہے ہیں؟ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار ورون دھون نے گزشتہ روز ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور اُس دوران انہوں نےاپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور نتاشا دلال رواں سال دسمبر میں شادی کر لیں گے۔ دونوں اپنے خاندان والوں کے ہمراہ آج کل شاندار شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ شادی بھارت کے شہر گوا میں ہوگی۔ فلم بدلہ پور کے ہیرو ورون دھون نے مزیدکہا کہ یہ میری اور نتاشاکی زندگی کا بہت بڑادن ہوگاجسےہم بہت شاندار طریقے سے یادگاربناناچاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شادی میں خاندان اور قریبی دوستوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری سے چند منتخب ساتھیوں کو گوا (شادی میں شرکت کے لیے)مدعو کیا جائے گا۔ ورون دھون نے اپنے ولیمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ولیمہ بہت شاہانہ انداز میں بھارتی شہر ممبئی میں ہوگا ۔ واضح رہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال پچھلے کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور خاندان سمیت دوسری تقریبات میں بھی ساتھ نظر آتے ہیں۔ ورون دھون کا نتاشا کے لیے کہنا ہے کہ نتاشامیرا حوصلہ ہے،وہ میرے لیے اینکر ہے اورمجھے کامیاب بنانے میں نتاشا کا بھی ہاتھ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website