counter easy hit

بالی ووڈ پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ پڑا۔!!! نامور بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی، افسوسناک خبر

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ” منمیت گریوال “ نے لاک ڈاﺅن کے باعث کام نہ ملنے پر حالات کے ہاتھوں تنگ آتے ہوئے خود کشی کر لی ہے جبکہ کوئی بھی کورونا وائرس کے خوف کے باعث کو بھی اداکار کی مدد کیلئے نہ آیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منمیت گریوالنے ” عادت سے مجبور ، کلدیپک “ سمیت کئی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم لاک ڈاﺅن کے باعث اداکار کے پاس کوئی کام نہ تھا اور قرض سے پریشان ہو کر خود کشی کر لی ۔ اداکار منمیت گریوال کی اہلیہ بارچی خانے میں کھانا بنارہی تھی کہ ا س دوران انہوں نے اپنے بیڈ روم میں بند کر لیا اور کرسی کی مدد سے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی ، اداکار لاک ڈاﺅن کے باعث کام نہ ملنے اور قرض کی وجہ سے شدید دباﺅ میں تھے ۔ جب اداکار کی اہلیہ نے کرسی کے گرنے اور شور کی آواز سنی تووہ دوڑی دوڑی کمرے میں گئی اور مدد کیلئے پکارا لیکن کوئی بھی ہمسایہ اس کی مدد کیلئے نہیں آیا کیونکہ لوگوں کو خوف تھا کہ اداکار کو کورونا وائرس ہے ۔یہاں تک کہ موقع پر آنے والے ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں نے بھی لاش کو اتارنے میں فوری کوئی مدد نہیں کی تو پھر سیکیورٹی گارڈ نے منمیت کی لاش کو پنکھنے سے اتارا ۔ منمیت نے دو سال پہلے شادی کی تھی اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کے والدین پنجاب میں رہتے تھے اور یہ ان کے اخراجات بھی اٹھاتا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website