ممتاز کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال کا پیرس کی معروف سیاسی سماجی شخصیات کے اعزاز میں پیرس کے معروف کنگ گرِل ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف کشمیری راہنما اورممتاز کاروباری شخصیت مرزا ساجد جرال نے نماز جمعہ کے بعد کنگ گرِل ریستوران پر معروف سیاسی وسماجی دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور پیرس میں کرفیو کلاک کی سرگرمیوں پرتبادلہ خیال کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر اور کرفیو کے باعث نظام زندگی مفلوج ہونے کی سخت مذمت کی گئی اور پیرس میں کشمیری اورپاکستانی برادری کی سرگرمیوں پرمزید زور دینے کیلئے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔
پرتکلف ظہرانے میں ممبر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی، کوآرڈینیٹرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس ملک انعام، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس راجہ ماجد، معروف ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ حافظ محمد معظم اور دیگر معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تمام احباب نے مرزا ساجد جرال کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی طرف سے ظہرانے کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا گیا۔