ممبئی : بالی وڈ کے گلوکار اور میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلموں میں کلاسیکل موسیقی متعارف کرانے سے بوریت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
آج کے دور میں بننے والی فلموں میں اچھا میوزک سامنے آ رہا ہے تاہم ایک ہی طرح کا میوزک سن سن کو لوگ بور ہو جاتے ہیں اور فلم پراپنی توجہ برقرار نہیں رکھ پاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلاسیکل موسیقی متعارف کرانے سے بوریت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی موسیقی میں پہلے سے بہتر اور مختلف تبدیلی لے کر آﺅں جس سے لوگوں کو سننے کے لئے کچھ نیا مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے موسیقی کی شکل بگاڑ کر رکھ دی ہے۔ اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ براہ راست موسیقی پر زیادہ توجہ دیں جس میں ٹیکنالوجی کے متعلق کچھ بھی شامل نہ ہو۔