counter easy hit

نامور پاکستانی اداکارہ ’ نادیہ جمیل ‘ بھی خوفناک مرض کا شکار۔۔۔ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟

Famous Pakistani actress Nadia Jamil is also a terrible disease ... Where and where are you now?

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل مرگی کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نادیہ جمیل ثمینہ پیرزادہ کے یو ٹیوب چینل میں شرکت کی، اور بتایا کہ مجھے پہلی بار مرگی کا دورہ ڈرامہ سیریل ’’بے حد‘‘ کی عکس بندی کے دوران پڑا اور پھر ان دوروں میں اضافہ ہوتا گیا اور پھر میں نے لندن علاج کے لئے جانے کا فیصلہ کیا اور اب میں وہاںاپنی فیملی کے ساتھ رہ رہی ہوں اور میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے یوگا شروع کیا لیکن باکسنگ نے میری زندگی بدل دی ہے۔دوسری جانب نادیہ جمیل نے دو بچے گود لے کر شوبز کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ گزشتہ سال نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے بچے اور ایک اسٹریٹ چائلڈ کو گود لیااور ان دونوں کو ایک بہتر اور خوشحال زندگی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اب ایک سال بعد اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا صابر اپنے کیریئر میں کہاں پہنچ چکا ہے۔ نادیہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں صابر کے ساتھ اپنی لائیو چیٹ کی تصاویر شیئر کیں۔اس پر اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ 4 سال کا تھا جب میں نے اسے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے دیکھا تھا، آج یہ 15 سال کا ہے اور فوج میں انجینئر بننے کی تعلیم حاصل کررہا ہے’۔ ایسا کر کے اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچے گود لے کر شوبز کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website