counter easy hit

کاروبار ٹھپ ، اب کیا کرنا ہے یہاں ۔۔۔۔ مشہور زمانہ بڑی کاروباری کمپنی نے پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی فروخت میں ہوشربا کمی کے باعث ستمبر کے باقی دنوں میں پیداوار کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ”نان پروڈکشن ڈیز“ (این پی ڈیز) یا غیر پیداواری ایام کو 15 کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کمپنی کو پہلے ہی جولائی کے مہینے میں 8 این پی ڈیز اور اگست کے مہینے میں 11 سے 12 این پی ڈیز کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد انجن کی صلاحیت والی گاڑیوں پر لگنے والی 2.5 سے 7.5 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ درآمد شدہ پارٹس اور خام مال پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور شرح سود میں اضافے سے ان کی گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم سی پلانٹ اور ملک بھر میں اس کے ڈیلر شپ کے نیٹ ورک میں 3 ہزار سے زائد غیر فروخت شدہ گاڑیاں جمع ہوگئی ہیں، ستمبر میں یہ پلانٹ اپنی 50 فیصد صلاحیت پر کام کر رہا تھا۔دریں اثنا ٹویوٹا نے بھی ڈان کو تصدیق کی کہ آئی ایم سی کی پیداوار 20 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رہے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ضمن میں وزیر اعظم پورٹل کے ذریعے موصول شد ہ درخواستوں کی روشنی میں (ایچ آئی ڈی) انتہائی تیز روشنی والی ہیڈ لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ پابندی عائد کر دی گئی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انتہائی تیز روشنیوں کے استعمال سے نہ صرف یہ کہ مخالف سمت سے آنے والا ٹریفک متاثر ہوتا ہے جو حادثات کا سبب بن رہا ہے بلکہ کئی ایک واقعات میں ایچ آئی ڈی لائٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی وائرنگ میں آگ بھی لگ چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام محمد حمزہ شفقات نے ضلعی مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایچ ای ڈی لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو بھی قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

famous, Pakistani, company, shut down, its, offices, in, Pakistan, because, of, grave, situation, of, business

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website