بورے والا(ویب ڈیسک ) معروف،سیاسی سماجی خاتون رہنما پارٹی میں شامل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی تحصیل بوریوالا کے صدر چوہدری کامران یوسف گھمن اور ان کی تنظیم کی جانب سے پارٹی کو فعال،منظم اور مظبوط بنانے کیلئے نئے لوگوں کو شامل کرنے کا سلسلہ
مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
جاری ہے۔گزشتہ روز معروف سیاسی سماجی خاتون رہنما میڈم شہناز نے اپنی دیگر ساتھی خواتین کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئیں۔پیپلزپارٹی کے آفس میں ان کو سیکریٹری اطلاعات محمد صدیق بھلر نے ان کا استقبال کیا گیا اور ان کے گلے میں پیپلزپارٹی کے پرچم کو پہنایا اس موقع پر پیپلز پارٹی کارکن ملک محمدانور،جمیل طور قلندری،ملک محمد انور،میاں محمد امین،مقبول مسیح اور چوہدری عبدالستار آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈم شہناز نے کہا کہ وہ اپنی دیگرکامران ساتھیوں سمیت مقامی سطح پرچوہدری کامران یوسف گھمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔