کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایم این اے آفتاب جہانگیر، ایم این اے شکور شاد، ایم این اے نصرت واحد، اراکین سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی، عباس جعفری، شہزاد قریشی، دیوان سچل، ایڈوائزر گورنر علی جونیجو، پی ٹی آئی رہنما ارسلان پٹھان، علی میرجت،آغا مجید، نواب زید ٹالپر و دیگر نے سمیر میر شیخ پی ٹی آئی میں میں شمولیت پر ویلکم کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا آج ہم یہاں سب لوگ سمیر میر شیخ کو پارٹی میں شامل ہونے پر ان کے گھر ویلکم کرنے آئے ہیں۔ سندھ میں لاک ڈائون کے نام پر عوام کو پریشان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عوام میں خوف پھیلاکر عوام کو پریشان کیا۔اب عید تک لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے۔ مگر راشن کون پہنچائے گا لاک ڈائون تو لگا دیا جاتا ہے عوام کو راشن کون پہنچائے گا۔ وزیر اعلی سے کوئی پوچھے کرونا سے بچنے کے لئے سوائے لاک ڈائون کے کوئی عملی کام کیا وہ بتا دیں۔ لاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ہر 10 لاکھ کی آبادی میں اسپین میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ جبکہ ہر 10 لاکھ کی آبادی میں پاکستان میں 2 اموات ہوئیں ہیں۔ شکر ہے کہ کورونا وائرس پاکستان میں امریکہ اور یورپ جیسا مہلک ثابت نہیں ہوا۔پاکستان میں دوسرے ملکوں کی نسبت شرح اموات بہت کم رہیں۔ اس سے زیادہ تو ٹریفک حادثات میں اموات ہوا کرتی تھیں۔ لاک ڈائون کرکے معشیت کو تباھ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اپریل میں وفاقی حکومت کو محصولات میں 119 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ٹیکس کہ وصولی نہیں ہوگی تو ملک چلانا مشکل ہوجائے گا۔ امریکہ میں چند ہفتوں میں 3 کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے۔ سندھ حکومت نے عوام کو کوئی رلیف نہیں دیا ہے۔ عوام لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہوکر خودکشیاں کر رہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے موجود صورتحال میں کوئی اچھا فیصلا نہیں کیا۔ وفاقی حکومت نے پوری قوم کو رلیف دیا ہے مزید رلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ سمیر میر شیخ نے کہا میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہا ہوں۔ بلاول زرداری سے ملاقات ہوئی تھی انہوں نے یقین دلایا تھا کہ عوام کے لئے کام کریں گے اور بزنس کمیونٹی کے بھی کام کریں گے تب میں نے شمولیت کی لیکن جب آگے چلتے گئے تو پتہ چلا کہ یہ پارٹی ایک مافیا کی پارٹٰی ہے جو کمائو پتر ہیں ان کی عزت کی جاتی ہے کچھ وقت پہلے آصف علی زرداری سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی تھی ان کو کہا تھا آپ کو 12 سال ہونے کو ہیں سندھ کی عوام کے لئے کوئی بھی اچھا کام نہیں کی ہے، پیپلزپارٹی میں صرف چمچے ہیں اپنی جیبیں بھرنے کے لئے لوگ بیٹھے ہیں ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹٰی نے کوئی نمایان کام نہیں کیا ہے جس سے عوام ان کو یاد کرے گی۔