counter easy hit

اناللہ و انا الیہ راجعون: دنیا کی ممتاز دینی شخصیت انتقال کر گئی،مسلم امہ سوگ میں ڈوب گئی

قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر اور فلسطین کی ایک ممتاز دینی شخصیت الشیخ ڈاکٹر محمد عمارہ 89 سال کی عمر میں قاہرہ میں انتقال کرگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمد عمارہ کے بیٹے خالد عمارہ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اپنے والد کی وفات کی خبر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد گذشتہ تین ہفتوں سے علیل تھے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ قاہرہ میں مسجد الحمد کے گرائونڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقے کفر الشیخ میں قلین مرکز کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔خالد عمارہ کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل ان کیوالد نے وصیت کی تھی کہ ان کے دینی اور فکری تحقیقاتی مشن کو جاری رکھا جائے۔خیال رہے کہ محمد عمارہ 8 دسمبر 1931ء کو کفر الشیخ کے نواحی علاقے قلین میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے چھ سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔ان کا شمار مصر اور فلسطین سمیت عرب اور مسلم دنیا کی ممتاز علمی شخصیات میں ہوتا تھا۔ادھر فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر محمد عمارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو عالم اسلام کے لیے ایک المیہ قرار دیا ہے۔‎

FAMOUS RELIGIOUS SCHOLOR FROM PALESTINE AND EGYPT SHEIKH DR AMMARA DIED TODAY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website