نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ گلوکارہ نے لندن سے واپس آنے پر چند روز قبل پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بیوروکریٹس ، سیاست دانوں اور کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس تیزی کے ساتھ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، معروف بھارتی گلوکارہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،انہوں نے چند روز قبل عزیز و اقارب کے لیے پارٹی کا اہتمام بھی کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ایک مشہور گلوکارہ خاندان سے ملاقات کے لیے لکھنؤ آئے۔وہ کچھ روز قبل ہی لندن سے بھارت آئے تھے۔بھارت آنے کے بعد اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا۔
اطلاعات کے مطابق ، پارٹی میں بیوروکریٹس ، سیاست دانوں اور کئی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی، گلوکارہ ایک پوش اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھی۔
پارٹی میں شریک دیگر افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔اتر پردیش میں 4 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک یہ گلوکارہ بھی شامل ہیں۔کانیکا کپور نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دس روز قبل بھارت آئیں تو ائیرپورٹ پر ان کی سکریننگ کی گئی تاہم وائرس کی تصدیق چار روز قبل ہو ئی،انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کی۔