نوشہرہ (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان ٹرین ٹریک پر کانوں میں ہیڈفون لگا کر ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے اسے ٹرین
کے آنے کا پتہ نہیں چلا اور نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔نوجوان ٹک ٹاکر کے کزن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا کزن ٹرین کے ٹریک پر ٹک ٹاک بناتا ہوا جان بحق ہوا، انہوں نے مزید لکھا کہ کانوں میں ہیڈ فون لگے ہونے کی وجہ سے اسے ٹرین کے آنے کا پتہ نہیں چلا اور اپنی مستی کے دوران وہ ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ہو گیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں سے التماس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنا ہو سکے ٹک ٹاک سے دور رہیں، یہ ایک خطرناک ایپ ہے۔ساتھ ہی ساتھ انہیں نے والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ جتنا ہو سکتے ،اپنے بچوں کو اس ٹک ٹاک کی بلا سے دور رکھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس سیالکوٹ میں بھی ایسا واقع رونما ہوا تھا جس میں گیارہویں جماعت کا طالبعلم عمار سید بھی ٹک ٹاک بناتا ہوا جان کی بازی ہار گیا تھا۔ عمار سید کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے ہوئی تھی۔ عمار سید ٹک ٹاک ویڈیو میں جھوٹی گولی چلانے کے کوشش کر رہا تھا جس میں اس سے اصلی گولی چل گئی اوروہ جان کی بازی ہار گیا۔واضح رہے کہ ایک مہینے میں ٹک ٹاک سے جان جانے کا یہ دوسرا واقع ہے جس میں دونوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں نوجوان ٹک ٹاک یا گانے سننے میں اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نوجوانوں میں ہیڈ فون لگا کر سفر کرنا یا ویڈیو بنانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو کہ بہت سے اموات کا سبب بن رہی ہے۔