counter easy hit

مداح حیران۔۔۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی سالگرہ پر کیسا کیک کاٹ دیا؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Fans surprised ... What kind of cake did Priyanka Chopra make on her birthday? The images sparked social media

میامی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں اپنی 37 ویں سالگرہ منائی ۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 8 لاکھ روپے سے زائد قیمت کا کیک کاٹا۔پریانکا چوپڑا نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں ایک کشتی پر اپنی سالگرہ منائی۔ 18 جولائی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں ان کے فیملی کے لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر ان کے شوہر گلوکار نک جونس نے ان کیلئے لباس کی مناسبت سے خصوصی طور پر کیک تیار کرایا۔لباس کی مناسبت سے ان کے شوہر نک جونس نے ان کیلئے 5 منزلہ سرخ اور گولڈن کیک تیار کرایا جس پر سونے کا ورق چڑھایا گیا تھا۔ جس بیکری سے یہ کیک تیار کرایا گیا ہے اس کے عملے کا کہنا ہے کہ نک جونس نے آخری وقت میں کیک کا آرڈر کیا جس کے باعث سارا عملہ تمام کام چھوڑ کر اس کی تیاری میں مگن ہوگیا۔ مذکورہ کیک کی تیاری میں بیکری کے عملے کے 24 گھنٹے صرف ہوئے ۔


About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website