لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی روایتی حریف بھارت کو شکست کے بعد اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے پاکستانی شائقین نے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو گھیر لیا اور ”گو نواز گو“ کے نعرے لگائے۔
Fans surrounded the Najam sethi in London, slogan of the Go nawaz Go
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا ٹویٹ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے میرے ساتھ بدسلوکی ہوئی اور دھکے دیئے گئے، پولیس نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد دی۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈلز پر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیڈیم سے باہر آتے ہوئے پاکستانی شائقین ”گو نواز گو“ کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ نجم سیٹھی کو پولیس اہلکار باہر نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔