حکمراں جماعت مدمقابل ،علاقائی انتخابات کا حتمی مرحلہ 13 دسمبر کو ہو گا
پیرس(یس اُردو ڈیسک) پیرس حملوں کے بعد ملک کے پہلے علاقائی انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں،عوامی جائزوں کے مطابق ان انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت 146146نیشنل فرنٹ145145 کے جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ توقع ہے کہ سابق صدر نکولس سرکوزی کی قیادت میں دائیں بازو کی پارٹی زیادہ تر علاقوں میں ووٹ حاصل کر کے حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی کو شکست دے گی۔اتوار کو علاقائی انتخابات منعقد کیے جانے والے پہلے مرحلے کے بعد حتمی مرحلہ 13 دسمبر کو ہو گا