راولپنڈی(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فریحہ ادریس نے اپنے خاوند مرزا مسعود بیگ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شوہر انہیں قتل کرنے اوران پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینکرفریحہ ادریس کی درخواست پر ان کے خاوند کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی کے تحت درج کی گئی۔ اینکر فریحہ ادریس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاوند مجھے قتل کرنے اورتیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچوں کو نقصان پہنچانے، میری جعلی تصاویروائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔دوسری جانب فریحہ ادریس کے شوہر مرزا مسعود بیگ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا ہے، میں اپنی بے گناہی تفتیش میں ثابت کروں گا، عدالتوں پر انصاف کا پورا یقین ہے۔