پیرس(یس نیوز ڈیسک) فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس قونصلر جناب محترم طاہر خوشنود کو پاکستانی صحافیوں اور ممبران پاکستان پریس کلب کی طرف سے الوداعی ظہرانے دیا گیا۔ پاکستان پریس کلب فرانس میں اس موقع پر نئے نئے پریس قونصلرمحترم قمربشیرنے بھی شرکت کی اس موقع پر معروف بزنس مین قاضی ظفر ، مدر آف پی ٹی آئی فرانس آصفہ ہاشمی،معروف شاعر عاکف غنی ،کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس گلزاراحمد لنگڑیال ،ہمالیہ ریسٹورنٹ کے مالک مظہر ذمہ واریہ کے علاوہ ممتاز صحافیوں اور دیگر شریک ہوئے۔تقریب میں پاکستان پریس کلب کے ممبران نے طاہر خوشنود صاحب کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نئے پریس قونصلر قمربشیر اپنی خدمات بخوبی سرانجام دینگے اور صحافیوں کو کسی شکایت کا موقع نہیں دینگے،اس موقع پر صحافی برادری نے بھی قمر بشیر کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آخر میں پاکستان پریس کلب فرانس کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔