صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے سبکدوش آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں صدر اور وزیراعظم نے ملکی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے جنرل راحیل شریف کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ہر مرحلے پر مجھے آپکی رہنمائی اور تعاون حاصل رہا،پر خلوص تعاون اور رہنمائی پر وہ صدر مملکت کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئےان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،جس پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے، جنرل ہیڈکوارٹرز ،راولپنڈی میں تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔