پنجاب حکومت اور پاکستان کسان اتحاد کے درمیانکامیاب مذاکراتکے بعد چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا ختم کردیا گیا، کسانوں کا وفد آجوزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا۔
کسان اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام کسانوں نےجی ایسٹیکے خاتمے ، زرعی ٹیوب ویل کےلیےسستی بجلی اور ساتھی کسانوں کی گرفتاریوں کے خلافچیئرنگ مال روڈ پر دھرنا دے رکھا تھا۔
پنجاب حکومت اور کسان رہنماوں کے درمیان رات گئے ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعدکسان اتحاد پنجاب کے صدر رضواناقبال نے چیئرنگ کراس مال روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں اور کسانوں کا وفد آج وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
رضوان اقبال نے دھرنا ختم کرنے کا بھیاعلانکیا جس کے بعد کسان پُرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔