پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کے دیوانے ہیں۔انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دھاندلی کر کے کشمیریوں کے دل توڑ ڈالے تاہم عوام اتنے بیوقوف نہیں کہ وہ خاموشی سے اس رزلٹ کو تسلیم کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، ا نہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد جب رزلٹ آنا شروع ہوئے تو 22 سے زائد ہمارے امیدوار دیگر جماعتوں سے آگے تھے تاہم اندھیرا چھاتے ہی سب کچھ بدل دیا گیا۔