پیرس(عمیر بیگ)جمہوریت بینظیر بھٹو و دیگر شہدا کی قربانی کا پھل، پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھائینگے، مو جودہ جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم قائد بے نظیر بھٹو شہید اور سیکڑوں جیالوں کی شہادتوں کی بد ولت بحال ہو ئی ہے اس لیے پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل کر کے نا اہل لیگی حکمران ٹولہ کو سیاسی شہید نہیں بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی پر بے بنیاد الز ا مات لگا نے اور انتقا می کا رروا ئیوں کا نشا نہ بنا نے والے لیگی حکمران ٹولہ کا آج خود شکنجے میں آنا مکا فات عمل ہے ،پانامہ لیکس پر پہلے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے جس کے بعد سڑکوں پر آسکتے ہیں۔