پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں نے کروڑوں روپے لٹا دیئے ، وزیر اعظم پارسا ہیں تو اپنی جیب سے اشتہارات دیں، ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ایشو پر حکومت کی جانب سے میڈیا میں کروڑوں روپے کے اشتہارات دینے کا نیب نوٹس لے اور حکمرانوں سے پوچھا جائے کہ کروڑوں روپے کے اشتہارات کس مد میں اخبارات کو دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں، قومی خزانے کے ساتھ مال مفت دل بے رحم کا معاملہ جاری ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پارسا ہیں تو وہ اپنی جیب سے اخبارات کو اشتہارات جاری کرتے