counter easy hit

کرپشن کے باعث ریاستی اداروں کی ساکھ تباہ ہوچکی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

Farooq Ahmed Farooqui

Farooq Ahmed Farooqui

پیرس(عمیر بیگ)حقیقی جمہوریت کے فروغ اورسیاسی استحکام کیلئے وطن عزیز میں کرپشن ختم کرنابہت ضروری ہے چونکہ انتخابی عمل میں بے قاعدگیاں جیتنے والی پارٹی کے مینڈیٹ کو مشکوک بنادیتی ہیں اور الیکشن کے بعد انتخابات عدالتوں میں چیلنج ہوجاتے ہیں جس سے عدالتیں مصروف ہوجاتی ہیں فریقین کا وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے اور عوام کو کچھ نہیں ملتا۔ ان خیالا ت کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے باعث ریاستی اداروں کی ساکھ تباہ ہوچکی ہے نہ لوگوں کو پولیس پر اعتماد ہے اور نہ ہی عدالتوں پر ۔ چونکہ اول تومقدمہ بازی عام آدمی کے بس کی بات ہی نہیں ہے یہ کھلاراز ہے کہ پیسہ سب کچھ ہے ۔قانون ساز ادارے جتنی بھی اچھی قانون سازی کر لیں جب اس کے نفاذ کامرحلہ آتا ہے تو کرپشن خیر کی امیدوں پر پانی پھیر دیتی ہے۔ پاکستان میں اعلیٰ سطح پر کرپشن ملک کیلئے بہت خطرناک ہے چونکہ پاکستان ایک کھلی مارکیٹ ہے اور بین الاقوامی مافیا کرپشن سے فائدہ اٹھاتاہے کمیشن مافیا نے انہیں سب کچھ کرنے کی اجازت دے دیتااور بہت سی ملٹی کمپنیاں بے جا طور اٹھارہ کروڑ عوام کولوٹنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیاسی کرپشن سب سے زیادہ خطرناک ہے اور بدقسمتی سے پاکستان میں مقتدر سیاسی پارٹیاں کرپشن کے خاتمہ کی بجائے اس سے فائدہ اٹھاتی ہیں اس کاواضح ثبوت اہم اداروں کے سربراہان نیب چیئرمین، الیکشن کمشنرز اور انتظامی افسران وغیرہ کی تقرریوں کے موقع پر سیاسی پارٹیاں دست و گریبان ہوتی ہیں۔انہوں ے کہاکہ چونکہ کرپشن پاکستان کا سنگین ترین مسئلہ بن گیاہے جس کے خاتمہ کیلئے حکمران سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کر رہے