پیپلز پارٹی نے اپنے 5 سال میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا تبدیلی والے اپنے پہلے سال میں لینے جارہے ہیں، فاروق چوہدری
برلن (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جرمنی کے جنرل سیکرٹری فاروق چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے 5 سال میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا تبدیلی والے اپنے پہلے سال میں لینے جارہے ہیں
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چندے چور کو سرکاری خزانہ ملا وہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، مہنگائی کر کے لوگوں کی جیبوں پر بھی ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں، چندے سے باجیوں کے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس، ادویات مہنگی کر کے عوام کے غضب کو دعوت دی جا رہی ہے، عمران خان نے لوگوں کو پہلے بے گھر کیا، پھر روزگار چھینا، نیازی حکومت اب لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے