counter easy hit

سٹیٹ بنک رپورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے، حکومتی نااہلی کا پول کھچل چکا، چوہدری فاروق

سٹیٹ بنک رپورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے، حکومتی نااہلی کا پول کھچل چکا، چوہدری فاروق

برلن( نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری پی پی جرمنی فاروق چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک پاکستان  کی سہ ماہی رپورٹ سنجیدہ حلقوں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے۔ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے نئے یحیٰ خان  ہیں۔جو اپنے تئیں پاکستان کی خدمت کا دعویٰ کرتے ہیں مگر وہ پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل رہے ہیں۔  وزیراعظم کی نالائقی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ۔   عمران خان پہلے چندے پر پلتے تھے اور اب قومی خزانے پر پل رہے ہیں۔  پی ٹی آئی کو فضول شور مچانے کی پرانی بیماری ہے۔

حکومت کے پاس اپنی کوئی پالیسی نہیں۔ بزنس مین  ملک سے بھاگ رہے ہیں اور یہ لوگ سیاحت کا ڈھنڈورا پیٹ کر ملک دشمنوں کو پاکستان بلا رہے ہیں  اسرائیل کو تسلیم جیسے فیصلوں کا پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دوسرے قومی بیانیوں پر بہت برا اثر پڑیگا۔ اس سے پہلے حکومت اور اداروں کو قوم کو اس نئے یحیٰ خان سے نجات دلانی چاہیے۔

Farooq Ch, GEN, SECRETARY, PPP, GERMANY