counter easy hit

پنجاب کا بجٹ سرکاری ملازمین کیلئے لالی پاپ سے کم نہیں :عمر فارو ق رانجھا

Farooq Ranjha

Farooq Ranjha

سپین(بیورو چیف) پنجاب کا بجٹ بھی وفاقی بجٹ کی طرح سرکاری ملازمین کیلئے لولی پاپ سے کم نہیں ہے۔اس بجٹ میں بھی ٹیکنیکل سٹاف کو نظر انداز کرکے ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے جبکہ صنعتی مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ نہ کرکے مزدور دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین کے بچے بھی بہتر زندگیاں بسر کرسکیں