کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 3 روز كے لیے تبلیغ پر جانے كا اعلان کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاكستان كے سربرا ہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 3 روز کے لیے تبلیغ پر جانے كا اعلان كر دیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنید جمشید كی نماز جنازہ كے موقع پر فاروق ستار كی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل كے ساتھ ملاقات ہوئی، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے انہیں تبلیغ پر چلنے كی دعوت دی جسے فاروق ستار نے فوری طور پر قبول كرلیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جنید جمشید كے مشن كو آگے بڑھانے كے لیے تیار ہوں اور 3 روز كے لیے تبلیغیاجتماع كے ساتھ بھی جائیں گے۔