فاروق ستار ایم کیوایم کی کنوینر شپ سے فارغ ہوگئے
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے فارغ ہوگئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے پیر کو اپنے مختصر فیصلے میں فاروق ستار کو ایم کیو ایم کی کنوینرشپ سے ہٹا دیا-الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کی قیادت میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا- فاروق ستار کے خلاف درخواست خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل نے دائر کی تھی- اس سے پہلے فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا-الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ کمیشن کو کنوینرشپ سے متعلق سماعت کا اختیار حاصل ہے- دوسری جانب الیکشن کمیش کا فیصلہ آنے کے بعد فاروق ستار نے اپنا شدید ردعمل ظاہر اور اس فیصلے کو سیاہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہے-اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے جو فیصلہ دیا ہے ہم اسے تسلیم نہیں کرتے- انہوں نے اپنا یہ موقف پھر دوہرایا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی پارٹی کے آئین کی تشریح نہیں کر سکتا اور یہ فیصلہ انتخابی قوانین کے بھی منافی ہے-ادھر ایم کیوایم بہادرآباد گروپ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی کے آئین کے مطابق رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن نے درست مانا ہے- فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی تقسیم کو منظور نہیں کیا جا سکتا