ایم کیو ایم پاکستان نے 9 صوبائی اور2 قومی اسمبلی کےپارٹی چھوڑنے والے ارکان کے خلاف بھی ریفرنس دائر کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔قومی اسمبلی کے آصف حسنین اور سلمان بلوچ کے خلاف ریفرنس دائر کیاگیا ہے ۔صوبائی اسمبلی کی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ،خالد بن ولایت، دلاور خان اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ریفرنس ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کیا گیا،ریفرنس میں اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ایم کیو ایم نےرکن صوبائی اسمبلی عبد الرزاق، ارتضیٰ خلیل اور ندیم راضی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا گیا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی عارف مسیح اور بلقیس مختیار کی نا اہلی کا ریفرنس بھی دائرکیا گیا ہے۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اراکین نے ایم کیو ایم چھوڑ کر دوسری پارٹی جوائن کر لی ہے ،پارٹی چھوڑنے اراکین کی رکنیت معطل کی جائے