ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے 22 اگست کیس میں گرفتاراور نامزد کارکنان سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملاقات کی۔ کارکنان نے اپنی پریشانی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو آگاہ کیا۔
Farooq Sattar met captive workers in court
فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کارکنان نے کہا کہ مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ رقم جمع نہیں کراسکے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں متعدد اسیر کارکنان کے پاس ضمانت کی رقم نہیں ہے۔ کارکنان نے جیل میں لوڈشیدنگ اور دیگر مسائل سے بھی فاروق ستار کو آگاہ کیا۔ فاروق ستارنے گرفتار و نامزد کارکنان سےہمدردی کا اظہار کیا اور ضمانت کی رقم جلد جمع کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔