سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)فاروق شہید فاؤنڈیشن سرائے عالمگیر کے زیر اہتمام مستحقین طلباء وطالبات میں وظائف تقسیم کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد، سردار ہاؤس نہر کنارے منعقد کی گئی تقریب میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد میں شرکت، تحصیل بھر کے90 سے زاہدمستحق طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دےئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فاروق شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سردار ہاؤس میں گزشتہ روز علاقہ کے مستحق طلبہ و طالبات میں وظائف تقسیم کرنے کے لئے عہدیداران نے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت چوہدری اللہ دتہ صابری نے کی،مہمان خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ تھے،سرپرست اعلی سابق تحصیل ناظم چوہدری عبدالرحمن،چوہدری قیوم ، چیرمین یو سی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ،چوہدری ثاقب ،میاں طاہر گل ،چوہدری پرویز آف کھرکا،چوہدری عنصر ،چوہدری امانت،چوہدری نوید ،راجہ کامران حنیف ، سابق ناظم سٹی مرزا ذوالفقار ، مرزا سجادابراہیم ،ڈاکٹر جاوید اقبال ، محمد فیاض بجلی گھر،حاجی چوہدری ریاض حسین ریاض ٹینٹ سروس والے، چوہدری ساجد یعقوب سمیت تحصیل بھر سے معززین علاقہ نے تقریب میں شرکت کی۔تلاوت کلام پاک کا شرف اور نعت خوانی کی سعادت بھی ثاقب بشیرآف کھمبی نے حاصل کی۔ تقریب کے دوران فاؤنڈیشن کی مالی اور عملی کا رکردگی پر مفصل روشنی ڈالی گئی اور آخر میں 90 سے زاہدمستحق طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف سے نوازا گیا جبکہ اس تقریب میں محبوب شاہ آف آئمہ شاہ جی ،مرزا محمد نعیم آف کنڈ سریف اور ندیم ڈار کو حسن کارکردگی کی شیلڈز دی گئیں ،اس موقع پر کئی ایک مخیر حضرات نے فاؤنڈیشن کی اس بے مثال عملی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے عطیات دےئے