باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ غلط فہمیوں کو قرار دے دیا۔
Faryal and Amir argued misunderstanding due of divorce
باکسر عامر خان نے فریال مخدوم کو موبائل پیغام کے ذریعے طلاق تو دے دی ہے لیکن باضابطہ طلاق کا مرحلہ ابھی باقی ہے اور اس سے پہلے ہی دونوں کے درمیان دوریاں ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ فریال نے انسٹا گرام کی پوسٹ پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نکاح کی انگھوٹی اب تک پہنی ہوئی ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے کچھ پرانی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں بھی وہ اپنی نکاح کی انگھوٹی پہنے ماضی کی یادوں کی عکاسی کررہی ہیں۔ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات سب غلط فہمی کی بناء پر ہیں، وہ کبھی جوشوا سے نہیں ملیں جب کہ عامر کو جو اسکرین شاٹ بھیجے گئے وہ جعلی تھے۔ دوسری جانب عامر خان نے بھی نکاح کی انگھوٹی نہیں اتاری اور انہوں نے بھی طلاق کی وجہ غلط فہمیوں کو قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ فریال نے اپنے شوہر عامر پر الزامات عائد کیے تھےکہ وہ بری عورتوں اور شراب کے درمیان رہتے ہیں جبک ہ عامر نے فریال پر الزام لگایا کے ان کی دلچسپی باکسر جوشوا میں ہے۔