counter easy hit

فریال مخدوم ہمارے خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، سجاد خان

Faryal Makhdoom seeks to divide our families, Sajjad Khan

Faryal Makhdoom seeks to divide our families, Sajjad Khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بہو فریال مخدوم ایک شیطان ہے جو ہمارے خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کے والد سجاد خان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو فریال ایک شیطان ہے، جو شہرت کی بھوکی ہے۔ خاندان کو تقسیم کرکے معاملات کو اس جانب لے جانا چاہتی کہ ان کا بیٹا اسے طلاق دے دے اور مجھے ایسا ہوتا نظر آرہا ہے۔سجاد خان کا کہنا تھا کہ فریال اپنے الزامات کے ذریعے عامر کے صبر کا امتحان لے رہی ہے اور مجھے اپنے بیٹے پر افسوس ہورہا ہے۔ کیونکہ ایک ایسے وقت میں جب وہ ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کوشش اور محنت کررہا ہے جنہیں وہ جانتا بھی نہیں ہے۔ اس وقت اس کی بیوی یہ سب کچھ کر رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا فون بھی ریسیو نہیں کرتی اور ایک ٹی وی پروگرام میں بیٹھ کر ہمیں اپنا رویہ درست کرنے کے لیے کہتی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنے کے لیے اسے عامر خان کی حمایت حاصل ہے۔سجاد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فریال ہے کیونکہ وہ تبدیل نہیں ہوگی۔ اسے اپنے شوہر کے لیے بہتری کے کام کرنا چاہئے جو وہ نہیں کررہی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ دونوں خوش ہیں یا نہیں، تاہم میں نہیں چاہتا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو، کیونکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website