counter easy hit

فریال مخدوم نےاپنے اور اینتھنی جوشوا کے درمیان رشتے کی اصلیت بتادی

لندن: نامور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا کو بھیجے جانے والے پیغامات اور عامر خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔
Faryal Makhdoom told the realities of relations between his and her grandmother

Faryal Makhdoom told the realities of relations between his and her grandmother

ایک ہفتے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کی خبر نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچادی تھی، دونوں کی علیحدگی کی خبروں  نے پاکستان اور پاکستان سے باہر مقیم عامر کے مداحوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا تھا، جب کہ گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالنے پر بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فریال کے بین الاقوامی باکسر انتھنی جوشوا کے ساتھ تعلقات ہیں وہ کافی عرصے سے مجھے دھوکا دے رہی تھیں یہی وجہ ہے کہ میں نے فریال سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فریال نے ابھی تک اپنے اور انتھنی جوشوا کے درمیان تعلقات کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن ٹویٹر پر انہوں نے اپنے اور اینتھنی کے درمیان رشتے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں انتھنی جوشوا سے کبھی نہیں ملی، معلوم نہیں کس نے میری اور اینتھنی کی تصاویر عامر کو بھیجیں لیکن وہ سب جھوٹ ہے عامر نے ان اسکرین شاٹس پر بنا سوچے سمجھے یقین کرلیا،میرا اینتھنی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ فریال نے مزید لکھا کہ یہ سب جو ہورہا ہےایک غلط فہمی کے سوااور کچھ نہیں ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی اور عامر کی لڑائی پر صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھا جائے۔

View image on Twitterدوسری جانب عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ فریال سے علیحدہ ہونے کے اپنے فیصلے پر اب بھی قائم ہیں،زندگی میں یہ سب ہوتا رہتا ہے،ان کی خواہش ہے کہ فریال ہمیشہ خوش رہے۔ واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کا رشتہ گزشتہ کافی عرصے سے تنازعات کا شکار تھا،رواں سال کی ابتدا میں فریال نے عامر کے گھر والوں پر تشدد کرنے کا الزام بھی لگایا تھا اور اب دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website