90 فیصد کرپٹ جاگیردار اور معاشی دہشتگرد بیٹھے ہیں، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، کروڑوں لگاؤ اربوں کماؤ کے تحت الیکشن لڑا جاتا ہے: رکن قومی اسمبلی
سرگودھا، سلانوالی: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ایوانوں میں 90 فیصد کرپٹ جاگیردار اور معاشی دہشتگرد بیٹھے ہیں، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، کروڑوں لگاؤ اربوں کماؤ کے تحت الیکشن لڑا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایوانوں میں فاحشہ عورتیں وزیروں کی گاڑیوں میں آتی ہیں ، پولیس انہیں سیلوٹ کرتی ہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ تمام اداروں کو یہ معلوم ہے ، اس کے باوجود آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی حکمرانوں کے کہنے پر تشکیل دی گئی تھی، اب چوری پکڑی گئی ہے تو حواس باختہ ہو گئے ہیں۔