شیخوپورہ(بیورورپورٹ)صدر پریس کلب شہباز احمد خان کے ماموں زاد بھائی اور ایم بی اے کے طالب علم فصیح احمدخان کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے وہ گزشتہ رات اپنی موٹر سائیکل پر دوست کے ہمراہ گھر سے شہر کی طرف جارہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم اغواء کاروں نے اسے اغواء کرلیا جس کی اطلاع پر اس کے والدین کو غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے اور مغوی کی بازیابی میں کامیاب نہ ہوپائی ہے، دوسری طرف پریس کلب شیخوپورہ نے صدر شہباز احمد خان کے ماموں زاد بھائی فصیح احمد خان کے سرشام اغواء کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ ضلع میں اغواء کی بڑھتی وارداتوں سے والدین شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں اس واقعہ پر ڈی پی او سرفراز خان ورک نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کو مغوی کی فوری بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیدیاہے۔